حکمرانو ں کی معاشی دہشتگردی سے عوام پریشان ہیں،راناتنویرحسین

حکمرانو ں کی معاشی دہشتگردی سے عوام پریشان ہیں،راناتنویرحسین

  

فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر راناتنویرحسین نے کہا حکمرانوں کی معاشی دہشت گردی سے عوا م پریشان ہیں۔نالائق حکمران زیادہ دیرتک اقتدارمیں نہیں رہ سکتے۔نئے پاکستان کے دعویداروں نے قوم کو بیوقوف بنانے کے سواکچھ نہیں دیا۔اے پی سی نے ملک کو نالائق حکمرانوں سے جان چھڑانے کیلئے جو فیصلہ ہوگا اس میں مسلم لیگ(ن) اپنابھرپورکرداراداکرے گی۔موجودہ حکمران ہرمحاذ پرناکام ہیں،لوگوں کوریلیف دینے کے دعویداراب تک ایک بھی فلاحی اقدام نہیں اٹھاسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروزوالہ میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سیگئے افطارڈنرکے موقع پرکیا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی پیرمحمداشرف رسول،تحصیل صدر حاجی ظفراحمدمظفر،چوہدری ریاض احمدگجر سابق چیئرمین ایم سی فیروزوالہ میاں مشتاق احمد،قلب عباس بھٹی۔اوردیگرارکان بھی موجود تھے۔ایم این اے راناتنویرحسین نے کہا کہ عوام معیشت تباہ کرنیوالے حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔وہ وقت دو رنہیں جب نوازشریف دوبارہ عوام کے درمیان ہوں گے۔قوم کو نااہل نالائق حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔آخرمیں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے غفلت کے مرتکب افراد کو سخت سزادی جائے دس ماہ میں حکومت نے جتنے قرضے لئے اس کی مثال نہیں ملتی۔بجٹ میں مہنگائی کاجوطوفان آئے گااس پرعوام خود سڑکوں پرنکل آئیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -