عید مسلمانوں کیلئے متبرک اور محبتوں کا تہوار ہوتا ہے، خلیل احمد لودھی

  عید مسلمانوں کیلئے متبرک اور محبتوں کا تہوار ہوتا ہے، خلیل احمد لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)لندن میں مقیم پاکستانی نژاد سیاسی وسماجی شخصیت خلیل احمد لودھی نے کہا کہ عید مسلمانوں کے لئے بہت متبرک اور محبتوں کا تہوار ہوتا ہے۔ معاشی دباؤ اور مسائل کے باعث زیادہ تر گھرانے عید کی خوشیوں سے اس طرح لطف اندوز نہیں ہو پاتے جو اْن کی خواہش اور حق ہے۔اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور معاشی ناہموار یوں کے باعث والدین کے لئے عید بہت سے چینلجز لے کر آتی ہے۔ پاکستان میں ہر سال عید کے تہورار پر 900سے 1000 ارب روپے کے اخراجات کئے جاتے ہیں۔اگر چہ ان اعداد وشمار میں اضافہ ہر سال دیکھنے کو ملتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ افراط زر کے لحاظ سے یہ اخراجات اصل میں وہی پر کھڑے ہیں جو آج سے دس پندرہ سال پہلے تھے۔

پاکستان میں رمضان کی آمد سے پہلے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوجاتا ہے۔پوری دنیا خصوصاً یورپ اور امریکہ میں رمضان کیلئے خصوصی کاؤنٹر لگائے جاتے ہیں اور اشیاء کی قیمت کم کردی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں صورتحال یکسر مختلف ہے۔ پورے معاشرے کو مل کر ناجائز منافع خوروں کے خلاف جہاد کرنا چاہئے لیکن ہماری عوام حکومت کو کوسنے پر لگی رہتی ہے۔