ستاروں کی روشنی میں آپ کا( 5 جون) بدھ عید کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا( 5 جون) بدھ عید کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا( 5 جون) بدھ عید کا دن کیسا رہے گا

  


حمل

05جون بدھ۔ کوئی خواب سچ ہونے کا امکان ہے۔ کسی نئے منصوبے کے متعلق پروگرام بنا سکیں گے۔ مالی و معاشی معاملات طبیعت میں بوجھل پن پیدا کر دیں گے لیکن اہل خانہ کا تعاون سکون دے گا۔

ثور

05جون بدھ۔ کوئی اچانک خبر ملے گی۔ جس سے آپکی معلومات میں اضافہ ہو گا۔ بچوں کے امور میں خاص توجہ دیں۔ گھریلو معاشی مسائل توجہ طلب ہونگے۔ اس دوران سیاسی حکمت عملی سے کام لیں۔

جوزا

05جون بدھ۔ دوسرے آپ سے متاثر ہونگے۔ عزیز و اقارب میں سے کوئی حسد کر سکتا ہے۔ اخراجات پر کنٹرول کے لیے بہتر پلاننگ کر سکیں گے۔

سرطان

05جون بدھ۔ جائیداد وغیرہ کی خرید و فروخت نہ کریں اور نہ ہی نئے معاہدے کریں۔ آپ دوستوں کے ساتھ کوئی پروگرام بنائیں گے لیکن آپ اپنے کام میں مصروف رہیں گے۔

اسد

05جون بدھ۔ بعض منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں گے۔ کسی اجتماعی کام میں شرکت کا امکان ہے۔ کاروباری اور مالی امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔ کام کی زیادتی سے اجتناب کریں۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

سنبلہ

05جون بدھ۔ عزیز و اقارب سے ملاقات ہو سکے گی۔ کسی گھریلو مزاج میں سنجیدگی رہے گی۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ آرام کے لیے وقت نکالنا ضروری ہے۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

میزان

05جون بدھ۔ آپ میں کام کرنے کا نیا ولولہ و جذبہ پیدا ہو گا۔ کام میں غیر متوقع طور پر ترقی و کامیابی کا امکان ہے۔ ترقیاتی کاموں میں دلچسپی لیں گے۔ شریک حیات کے ساتھ اچھے تعلقات پیدا ہوں گے۔

عقرب

05جون بدھ۔ صحت کی بہتری کیلئے ورزش وغیرہ کا پروگرام بن سکیں گے۔ آمدن کیساتھ ساتھ اخراجات بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ نجی امور میں دلچسپی رہے گی۔ گھریلو امور زیر بحث رہیں گے۔

قوس

05جون بدھ۔ مالی معاملات طے پائیں گے۔ دوسروں کے تعاون سے اہم کاموں کی تکمیل ہو سکے گی۔ کسی خفیہ ذریعہ معاش سے مالی فائدہ، فلاحی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔

جدی

05جون بدھ۔ دوسروں سے غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ سماجی امور میں احتیاط برتیں۔ گذشتہ بنائے گئے منصوبوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

دلو

05جون بدھ۔ کاروبار میں ترقی و کامیابی کیلئے آپ سنجیدگی سے ذاتی توجہ دیں۔ دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں۔ کوئی اہم معاملہ زیر غور رہے گا۔ شہر سے باہر کسی تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بنے گا۔

حوت

05جون بدھ۔ اچانک کوئی واقعہ رونما ہو گا۔ شادی یا وراثت کے ذریعہ سے فوائد، سفری کاموں سے فائدہ کا حصول ممکن ہے۔ کاروباری سفر وسیلہ ظفر اور فائدہ مند رہے گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم