دراب پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دراب پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
دراب پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  

جلال پور پیروا لا (ڈیلی پاکستان آن لائن) دراب پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عید الفطر کے موقع پر دراب پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہے اور جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -