ڈاکٹرز کی ٹیم نواز شریف کے معائنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی مگر کیوں؟ عیدالفطر کے موقع پر اہم خبر آ گئی

ڈاکٹرز کی ٹیم نواز شریف کے معائنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی مگر کیوں؟ ...
ڈاکٹرز کی ٹیم نواز شریف کے معائنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی مگر کیوں؟ عیدالفطر کے موقع پر اہم خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے نواز شریف کے چیک اپ کی درخواست دی گئی تھی جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کوئی ایمرجنسی نہیں بلکہ ڈاکٹرز نواز شریف کے معمول کے چیک اپ کیلئے آئے ہیں۔

دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہونے پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے ڈاکٹرز کی ٹیم سے رابطہ کر کے انہیں چیک اپ کرنے کو کہا جس پر وہ کوٹ لکھپت جیل پہنچے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -