سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’بھارت‘ کو زوردار جھٹکا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا گیا

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’بھارت‘ کو زوردار جھٹکا، عدالت کا دروازہ ...
سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’بھارت‘ کو زوردار جھٹکا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا گیا

  

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی شہری نے سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے فلم کا نام تبدیل کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلم کی کاسٹ میں سلمان خان کیساتھ کترینہ کیف جلوے بکھیریں گی۔ تاہم نمائش سے چند روز قبل وکاس تیاگی نامی شخص نے فلم کے نام اور فلم میں سلمان خان کے نام’بھارت‘ پر اعتراض کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں پبلک انٹرسٹ لیٹیگیشن درخواست جمع کرائی ہے۔درخواستگزار کا کہنا ہے کہ فلم میں اس نام کے استعمال سے ہماری ثقافت اورسیاسی امیج کو مسخ کیا جا رہا ہے، لہذٰا فلم کا نام تبدیل کیا جائے۔

اس کے علاوہ”بھارت“ نام کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکتا۔وکاس تیاگی کو صرف فلم کے نام پر ہی نہیں بلکہ فلم میں شامل ایک ڈائیلاگ پر بھی اعتراض ہے جس میں بھارت کا موازنہ کیا گیا ہے اور اس نے اس ڈائیلاگ کو بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاہے ، وکاس کا کہنا ہے کہ اس ڈائیلاگ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔

مزید :

تفریح -