”فلم باجی ان لوگوں کیلئے میرا جواب ہے جو یہ کہتے ہیں کہ۔۔۔“ اداکارہ میرا نے عیدالفطر پر واضح پیغام دیدیا

”فلم باجی ان لوگوں کیلئے میرا جواب ہے جو یہ کہتے ہیں کہ۔۔۔“ اداکارہ میرا نے ...
”فلم باجی ان لوگوں کیلئے میرا جواب ہے جو یہ کہتے ہیں کہ۔۔۔“ اداکارہ میرا نے عیدالفطر پر واضح پیغام دیدیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں میرا فلمی کیرئیر ختم ہوگیا فلم ’باجی‘ ان کے لیے ایک جواب ثابت ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ نے اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ میں نے ہمیشہ چیلنج سے بھرپور کرداروں کو ادا کرکے انجوائے کیا ہے اور فلم باجی نے مجھے اپنی صلاحیتوں کو مزید نمایاں کرنے کا موقع دیا ہے۔میرا نے فلم کے حوالے سے کہا کہ میں اس فلم میں ایسی اداکارہ کا کردار ادا کر رہی ہوں جس کا دور زوال پذیر ہورہا ہوتا ہے لیکن اس کے ڈوبتے کیریئر کو ایک ہدایت کار سہارا دے دیتا ہے، میرا کردار بہت مشکل ہے جس کے کئی پہلو ہیں، یہ کردار بہت سوچ سمجھ کر تخلیق کیا گیا ہے جس میں زندگی کے احساسات اور جذبات کو سمویا گیا ہے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ فلم کے ٹریلر کے بعد سے شائقین کا رد عمل نا قابل یقین ہے، مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ فلم زد زبان عام ہے اور شائقین فلم کی ریلیز کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، فلم باجی ا±ن لوگوں کے لیے ایک جواب ہے جو یہ سمجھتے تھے کہ میرا کیریئر ختم ہو گیا۔واضح رہے کہ ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’باجی‘ میں میرا کے ہمراہ محسن عباس حیدر، علی کاظمی، عثمان خالد بٹ، آمنہ الیاس اور نئیر اعجاز مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، یہ فلم رواں ماہ 28 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

تفریح -