پاک فوج کا ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ، ایسا اعلان کر دیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو گیا

پاک فوج کا ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ، ایسا اعلان کر دیا کہ ہر ...
پاک فوج کا ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ، ایسا اعلان کر دیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو گیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے دفاعی اخراجات موخر کرنے اور فوج کے راشن، سفری اخراجات اور انتظامی اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی چیلنجز کے باوجود آرمی افسران نے تنخواہوں میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجات میں کٹوتی کے اقدام کو سراہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں پاک فوج کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اپنے دفاعی اخراجات میں کٹوتی کو سراہتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دفاعی اخراجات میں کٹوتی ہماری نازک معاشی صورتحال کی وجہ سے کی، پاک فوج کے اس بے مثال رضاکارانہ اقدام کو سراہتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ پاک فوج نے کئی سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود دفاعی اخراجات میں کٹوتی کی، حکومت اس رقم کو ضم شدہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی ترقی پر خرچ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پاک فوج نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے اور رواں مالی سال میں دفاعی ترقیاتی اخراجات موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج نے راشن، سفری الاؤنس اور انتظامی اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کی عکاسی اور احسن اقدام ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -