ورلڈکپ میں آج دو میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے اور کس وقت شروع ہوں گے؟ جانئے

ورلڈکپ میں آج دو میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے اور کس وقت شروع ہوں گے؟ ...
ورلڈکپ میں آج دو میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے اور کس وقت شروع ہوں گے؟ جانئے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے ساتویں روز آج دو میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ساﺅتھمپٹن کے میدان میں کھیلا جائے گا جبکہ بنگلہ دیش اور نیوز لینڈ کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے لندن کے میدان میں ٹکرائیں گی۔ بھارتی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل ریہ ہے جبکہ جنوبی افریقہ کا یہ تیسرا میچ ہو گا، اس سے قبل پروٹیز کو گزشتہ دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو جانے والے ڈیل سٹین کی خدمات جنوبی افریقہ کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا آج دوسرا میچ ہے دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔نیوزی لینڈ نے سری لنکا جبکہ بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل -