آئی سی سی کی بھارت پر نوازشیں جاری، ورلڈکپ میں ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں

آئی سی سی کی بھارت پر نوازشیں جاری، ورلڈکپ میں ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی غصے ...
آئی سی سی کی بھارت پر نوازشیں جاری، ورلڈکپ میں ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بھارت پر مہربانیاں جاری ہیں جس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آرام دینے کیلئے ایک ہفتے بعد میچ دیدیا ہے۔ آئی سی سی پر بھارتی کرکٹ بورڈ کی بالادستی کا اندازہ ورلڈ کپ 2019ءکے شیڈول سے ہوتا ہے، بدھ کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف ساؤتھمپٹن میں ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق عالمی چیمپیئن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ایکشن میں ہوگی، اس ٹیم کا یہ تیسرا میچ ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کے چھٹے دن بھارت کو پہلا میچ مل رہا ہے۔جنوبی افریقہ اگر تیسرا میچ ہار گیا تو اس کیلئے ٹورنامنٹ میں آگے جانا مشکل ہوجائے گا جبکہ بھارت کے پاس پہلے میچ کے بعد میگا ایونٹ میں واپسی کیلئے راستہ بدستور موجود ہوگا۔

حقائق تو یہی بتاتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کیلئے ورلڈ کپ شیڈول تیار کیا گیا ہے۔ آئی سی سی میں یہ فیصلے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب بھارت سے تعلق رکھنے والے ششانک منوہر آئی سی سی کے صدر ہیں جبکہ نئے سی ای او مانو شانے بھی بھارتی ہیں۔

بھارتی کھلاڑی دنیا کے دیگر کرکٹرز کے ساتھ ہوم گراؤنڈ پر دنیا کی سب سے مہنگی ٹی 20 لیگ میں ایکشن میں تھے، اس لیے ورلڈ کپ میں منتظمین نے انہیں ایک ہفتے بعد پہلا میچ دیا ہے لیکن بھارت کیلئے ایسی مہربانی پہلی بار نہیں ہوئی۔گزشتہ سال ستمبر میں ایشاءکپ کے دوران پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور دیگر ٹیموں کو دبئی اور ابوظہبی میں ایشیا کپ کے میچ دیئے گئے تھے لیکن بھارت ٹورنامنٹ کی واحد ٹیم تھی جس نے تمام میچز ایک ہی سینٹر دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے تھے۔

مزید :

کھیل -