وہ ایک وزیر جس کی وزیراعظم تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے لوڈشیڈنگ فری رمضان پر وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب اور سیکرٹری عرفان علی کو سراہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب اور سیکرٹری عرفان علی کو بجلی چوروں کے خلاف اقدامات اور بجلی ترسیل پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے کہا کہ مناسب اقدامات کی وجہ سے پہلی بار پاکستانیوں کو لوڈشیڈنگ فری رمضان نصیب ہوا۔