اس دنیا میں آپ کی کیا حیثیت ہے؟ یہ خبر پڑھ کر آپ کو بھی جواب مل جائے گا

اس دنیا میں آپ کی کیا حیثیت ہے؟ یہ خبر پڑھ کر آپ کو بھی جواب مل جائے گا
اس دنیا میں آپ کی کیا حیثیت ہے؟ یہ خبر پڑھ کر آپ کو بھی جواب مل جائے گا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) زمین پر گھومنے والا حضرت انسان خود کو کوئی توپ چیز سمجھتا ہے مگر انسان ہی کیا، اس کائنات میں ہماری اس زمین کی کیا حیثیت ہے؟ اس کا اندازہ سائنسدانوں کی اس نئی دریافت سے لگایا جا سکتا ہے۔ یہ تو ہم جانتے ہیں کہ اس کائنات میں ان گنت کہکشائیں ہیں اور کہکشاﺅں میں ان گنت ستارے اور سیارے۔ ہماری زمین ان میں سے محض ایک سیارہ ہے۔ اب سائنسدانوں نے آسمان کے شمالی حصے میں 3لاکھ 25ہزار694نئی کہکشائیں دریافت کر لی ہیںجن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کائنات میں ہماری زمین جیسے کتنے سیارے اور موجود ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ابھی یہ دریافت آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”نئی کہکشاﺅں کی تلاش کا کام ، جو دنیا بھر کے سائنسدان کرتے آ رہے ہیں، وہ ابھی 20فیصد تک مکمل ہوا ہے اور دنیا بھر کے سائنسدانوں نے کہکشا?ں سے متعلق دستیاب ڈیٹا کا صرف10فیصد کھولا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئی دریافت یورپ میں نصب ’لو فریکوئنسی ارے ٹیلی سکوپ نیٹ ورک‘ (Low Frequency Array (LOFAR) Telescope network)کے ذریعے کی گئی ہے۔ اس ٹیلی سکوپ نیٹ ورک کے نیدرلینڈز میں48سٹیشنز ہیں جہاں 20ہزار انٹینوں(Antennae) کے ساتھ آسمان میں موجود کہکشا?ں سے اٹھنے والی روشنی کی لہروں کا سراغ لگایا جاتا ہے نئی کہکشائیں دریافت کی جاتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -