آپ کے گھر میں موجود وہ قدرتی چیزیں جو آپ کا وزن فوری کم کردیں

آپ کے گھر میں موجود وہ قدرتی چیزیں جو آپ کا وزن فوری کم کردیں
آپ کے گھر میں موجود وہ قدرتی چیزیں جو آپ کا وزن فوری کم کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے نجات جان جوکھوں کا کام ہے کہ اکثر اوقات کڑی ورزشیں اور سخت ڈائٹنگ بھی کام نہیں آتی اوران سے ذرا سا ہاتھ کھینچنے پر موٹاپا دوبارہ واپس آ جاتا ہے۔ اب ماہرین نے کچھ ایسی قدرتی چیزیں بتا دی ہیں جو تیزی کے ساتھ وزن کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور یہ چیزیں ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان اشیاءمیں ادرک، لیموں، شہد، آملہ اور سیاہ مرچ شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور چیز ہے جو ہاضمے کو بھی بہتر بناتی ہے۔ ادرک کھانے سے جسم میں جو جوس خارج ہوتے ہیں وہ جسم کی چربی پگھلانے کا کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ صبح نہار منہ لیموں پانی پینا بھی موٹاپے کے علاج کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس میں موجود پیکٹن فائبرز پیٹ کی چربی کم کرنے اور انسولین لیول مستحکم رکھنے کا کام کرتے ہیں اور نظام انہضام کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق شہد چینی کا بہترین متبادل ہے اور یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی اکسیر کا درجہ رکھتا ہے چنانچہ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ چینی کی جگہ شہد استعمال کرنا شروع کر دیں۔آملہ بھی غذائیت سے بھرپور چیز ہے جو شوگر کو کنٹرول رکھنے کے لیے بہت مفید ہے اور شوگر کنٹرول ہونے کے نتیجے میں آدمی کا وزن بھی کم ہوتا ہے۔ آخری چیز سیاہ مرچ ہے جو کیلوریز کو جلانے کا کام کرتی ہے اور یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ کیلوریز جلنے کے نتیجے میں وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔ چنانچہ موٹاپے کے شکار افراد کو ہر کھانے میں سیاہ مرچ ضرور استعمال کرنی چاہیے۔

مزید :

تعلیم و صحت -