بھارت کاورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز ،جنوبی افریقہ کو با آسانی چت کردیا

بھارت کاورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز ،جنوبی افریقہ کو با آسانی چت کردیا
بھارت کاورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز ،جنوبی افریقہ کو با آسانی چت کردیا

  

ساوتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میںبھارت نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنائے جسے بھارت نے47.3اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان کے ساتھ با آسانی حاصل کرلیا ۔روہت شرما نے شاندار سنچری سکور کی ۔

تفصیل کے مطابق جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہو سکا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ 6،ڈی کوک10،ڈوپلیسز 38،ملر31،ڈوسن 22،فیلکوائیو 34اور کرس مورس 42سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔بھارت کے چہل نے 4جبکہ بھویشنور کمار اور بھمرا نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔

بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 8،ویرات کوہلی18،کیل راہول 26اور دھونی 34رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔

مزید :

کھیل -