دنیا کا وہ مقام جسے دوزخ کا راستہ کہا جاتا ہے

دنیا کا وہ مقام جسے دوزخ کا راستہ کہا جاتا ہے
دنیا کا وہ مقام جسے دوزخ کا راستہ کہا جاتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ادیس ابابہ(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی خطے کی گرمی تو یوں بھی مشہور ہے مگر وہاں ایک ایسا علاقہ ہے جہاں گرمی کے باعث کچھ زمین اور فضاءکی حالت کچھ ایسی ہو چکی ہے کہ اسے ’دوزخ کا راستہ‘ قرار دیا جاتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ایتھوپیا کا علاقہ دناکیل ڈپریشن(Danakil Depression)ہے جوروئے زمین کا گرم ترین مقام ہے۔ وہاں تالابوں پیلے اور سبز نظر آتے ہیں جو گرمی سے ایسے کھولتے ہیں اور اس سے بخارات اٹھتے ہیں جیسے چولہے پر چڑھائے پتیلے پر پانی ابلتا ہو۔ان میں سے زیادہ تر تالاب پانی نہیں بلکہ تیزاب کے ہیں۔ علاقے میں گرمی کے سبب ہوا میں کلورین اور سلفر جیسی زہریلی گیسوں کی اتنی بہتات ہو چکی ہے کہ سانس لینا مشکل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے شمال مغرب میں واقع زمین کا یہ خطہ ایسا ہے جہاں انسان سب سے کم جاتے ہیں۔ یہ افریقہ کا دورافتادہ ترین غیرآباد علاقہ ہے۔ یہ سطح سمندر سے 330فٹ نیچے موجود ہے اور یہاں آتش فشاﺅں کی بہتات ہے ان میں سے دو آتش فشاں بہت ایکٹو ہیں۔ یہ خطہ اریٹیریا کے بارڈر تک جاتا ہے اور اسے ’افار‘ (Afar)کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ یہاں 45ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت معمول کی بات ہے اور بارش تو کبھی شاذ و نادر ہی ہوتی ہے۔ یہاں زمین کی ساخت اور ماحول ایسا اجنبی ہے کہ اگر کوئی اس علاقے میں چلا جائے تو اسے محسوس ہو گا جیسے وہ کسی اور سیارے پر آ گیا ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -