”ہم بجٹ کٹوتی کو اس پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے“ آرمی چیف نے بڑے فیصلے کے بعد شاندار اعلان بھی کر دیا

”ہم بجٹ کٹوتی کو اس پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے“ آرمی چیف نے بڑے فیصلے کے ...
”ہم بجٹ کٹوتی کو اس پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے“ آرمی چیف نے بڑے فیصلے کے بعد شاندار اعلان بھی کر دیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بجٹ کٹوتی کو خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہو نے دیں گے۔دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، ہم ایک ہیں اور یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کیساتھ گزاری۔ اس موقع پر کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر مامور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور اس دوران امن، قومی سلامتی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپاہی کی عید اس کا یہ فخر ہے کہ وہ یوم تہوار پر بھی فیملی سے دور دفاع وطن کے مقدس فریضہ میں مصروف ہے، وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی پاکستانی قوم ہے،گھروں میں موجود فیملی بعد میں ہے۔

دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے سے متعلق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، ہم ایک ہیں اور یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ ہے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ بجٹ کٹوتی کو خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہو نے دیں گے اور اسے دیگر امور میں ایڈجسٹمنٹ سے پورا کیا جائے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی صرف افسران کا ہے، اس فیصلے کا جوانوں پر اطلاق نہیں ہوگا اور بجٹ کٹوتی سپاہیوں کے معیار زندگی پر اثرانداز نہیں ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -