اسلام کے مطابق دولت میں اضافہ کرنے کے طریقے

اسلام کے مطابق دولت میں اضافہ کرنے کے طریقے
اسلام کے مطابق دولت میں اضافہ کرنے کے طریقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کے دور میں جسے دیکھیں معاشی تفکرات میں گھرا نظر آتا ہے۔ ہم ان تفکرات سے نجات کے لئے دنیاوی حربے تو استعمال کرتے ہیں لیکن دین کی ان تعلیمات کی جانب توجہ نہیں دیتے جو مالی مسائل سمیت ہر مسئلے کا حل ہیں۔ اسلامی تعلیمات میں بہت سی عبادات، دعاﺅں اور اذکار کا ذکر ملتا ہے جو انسان کو مفلسی سے نجات دیتے ہیں اور اس کی زندگی میں خوشحالی لاتے ہیں۔ ان میں سے چند کا احوال درج ذیل ہے۔
مالی پریشانیوں سے دوچار افراد کو چاہئیے کہ نماز تہجد کی ادائیگی باقاعدگی سے کیا کریں کیونکہ علماءفرماتے ہیں کہ جو شخص باقاعدگی سے نماز تہجد کی ادائیگی کرتا ہے اللہ اس کے رزق میں کشادگی عطا فرمادیتا ہے۔
رزق کی کشادگی کے لئے سورہ واقعہ کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں۔ حدیث میں آتا ہے کہ سورہ واقعہ کی ہر رات تلاوت کرنے والا کبھی غریب نہیں ہوسکتا۔
سترخوان پر بچ رہنے والے ٹکڑے ضائع کرنے کی بجائے انہیں کھالینا چاہیے۔ کھانے کی عزت و تکریم سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے اور انسان کے رزق میں اضافہ فرماتا ہے۔
کھانے سے قبل اور بعد میں ہاتھ ضرور دھوئیں۔ امام جعفر صادقؒ فرماتے ہیں کہ کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا غربت کو بھگاتا ہے اور رزق میں اضافہ کرتا ہے۔
اگر آپ اپنے رزق میں کشادگی چاہتے ہیں تو صدقہ و خیرات ضرور کیجئے۔ حضرت علی? فرماتے ہیں کہ جب غربت کا سامنا ہو تو صدقے کے ذریعے اللہ کے ساتھ تجارت کرلیں۔
گھر میں داخل ہوں تو سلام کریں۔ حدیث میں اس نیک عمل کو دیگر کئی انعامات کے علاوہ رزق میں کشادگی اور خوشحالی کا ذریعہ بھی بتایاگیا ہے۔
علما یہ بھی بتاتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مفلسی کا شکار ہوجائے تو بکثرت استغفار کیا کرے۔ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اور ان پر انعام و اکرام فرماتا ہے۔
ایک حدیث میں فرمایا گیا ہے کہ جو شخص اپنے عزیز و اقارب کا خیال رکھتا ہے اللہ اس سے محبت کرتا ہے، اس کے رزق میں کشادگی عطا فرماتا ہے، اسے طویل عمر عطا فرماتا ہے اور اسے جنت میں جگہ عطا فرماتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -