خاتون غلطی سے فیس بک کھلی چھوڑ گئی، شوہر نے دیکھی تو ہوش اُڑگئے، کتنے مردوں سے تعلق تھا؟ کوئی شوہر سوچ بھی نہیں سکتا

خاتون غلطی سے فیس بک کھلی چھوڑ گئی، شوہر نے دیکھی تو ہوش اُڑگئے، کتنے مردوں ...
خاتون غلطی سے فیس بک کھلی چھوڑ گئی، شوہر نے دیکھی تو ہوش اُڑگئے، کتنے مردوں سے تعلق تھا؟ کوئی شوہر سوچ بھی نہیں سکتا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون اپنی فیس بک غلطی سے کھلی چھوڑ گئی جو اس کے شوہر نے دیکھ لی اور اس پر ایسا ہولناک انکشاف ہوا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ دی مرر کے مطابق 33سالہ سیتھ میگو نامی اس شخص نے فیس پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ ”کریسی سے میری اس وقت شادی ہوئی جب میں 19سال کا تھا۔ تب سے ہم خوشگوار ازدواجی زندگی جی رہے تھے اور میں خوش تھا کہ مجھے بہت اچھی بیوی ملی ہے لیکن گزشتہ روز وہ اپنی فیس بک کھلی چھوڑ گئی۔ جب میں نے اس کو چیک کیا تو میری حیرت کی انتہاءنہ رہی کہ اس نے بیک وقت کئی مردوں کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے۔“

امریکی ریاست جارجیا کے رہائشی سیتھ نے مزید بتایا کہ ”کچھ عرصے سے کریسی کچھ بدل گئی تھی اور میں سمجھ رہا تھا کہ وہ ہمارے تین بچوں کی پرورش میں مصروف رہتی ہے اور زیادہ کام کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ مجھ سے کم بات کرنے لگی ہے لیکن اب معلوم ہوا کہ اس کی خاموشی اور تبدیل روئیے کی وجہ اس کے معاشقے تھے۔ میں ایک ویئر ہاﺅس میں کام کرتا ہوں، دن بھر ٹرکوں میں سامان لوڈ کرتا ہوں اور رات کو اس کے ساتھ جاگ کر بچوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ میرے ساتھ ایسی بے وفائی کرے گی۔“ رپورٹ کے مطابق اپنی پوسٹ میں سیتھ نے یہ نہیں بتایا کہ بیوی کی بے وفائی کا علم ہونے پر اس حوالے سے اس نے بیوی کے ساتھ بات کی یا نہیں اور اب اس تعلق کو وہ کیا موڑ دینا چاہتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -