آپ کے ہوٹل یا کرائے کے کمرے میں کہیں کوئی خفیہ کیمرہ تو نصب نہیں؟ معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے

آپ کے ہوٹل یا کرائے کے کمرے میں کہیں کوئی خفیہ کیمرہ تو نصب نہیں؟ معلوم کرنے ...
آپ کے ہوٹل یا کرائے کے کمرے میں کہیں کوئی خفیہ کیمرہ تو نصب نہیں؟ معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوٹل کے کمروں یا کرائے کے گھروں میں خفیہ کیمروں کے ذریعے لوگوں کی ویڈیوز بنائے جانے کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔ اب ماہرین نے کسی بھی جگہ پر خفیہ کیمرے کی موجودگی کا پتہ چلانے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ شنگھائسٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ آج جب کسی ہوٹل کے کمرے یا کرائے کے گھر میں جائیں تو ایک فلیش لائٹ لے کر کمرے یا گھر کی دیواروں اور ان میں موجود سوراخوں کا اچھی طرح معائنہ کریں۔ ہوا کی نکاسی، بجلی کے بورڈ، غرض کمرے میں موجود ہر چیز کو بغور دیکھیں۔ اگر وہاں کوئی شیمپو کی بوتل بھی پڑی ہے تو اس کو بھی چیک کریں۔اگر کسی جگہ کیمرا ہوا تو فلیش لائٹ کی روشنی اس پر پڑنے سے وہ چمک اٹھے گا کیونکہ کیمرے کے لینز روشنی کو منعکس کرتے ہیں ۔ جب ان پر روشنی پڑے تو واپس سبز یا نیلے رنگ کی روشنی آتی ہے۔ جس جگہ سے ایسی روشنی واپس آئے، سمجھ لیں وہاں کیمرا لگا ہوا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ خفیہ کیمرا تلاش کرنے کا ایک طریقہ اور بھی ہے۔ اس طریقے میں اپنے موبائل فون کے کیمرے کا استعمال کریں ۔ کمرے کی بتیاں بند کرکے اندھیرا کریں اور پھر موبائل فون کے کیمرے سے پورے کمرے کو سکین کریں۔ اپنے فون کو گھماتے جائیں اور اس کی سکرین میں دیکھتے جائیں۔ جس جگہ خفیہ کیمرا موجود ہو گا وہاں آپ کے فون کی سکرین پر روشنی کا ایک دھبہ نمودار ہو جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -