نیوزی لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کو شکست دے دی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ 2019کے نویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 244رنز بنائے تھے ،نیوزی لینڈ نے 47.1اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
تفصیل کے مطابق لندن میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 24،سومیا سرکار 25،شکیب الحسن 64،مشفیق الرحیم 19،محمد مٹھن 26،محمد اللہ 20،مصدق حسین 11،مشفیق الرحمان ایک رن پر آوٹ ہوئے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری نے 3اور ٹرینٹ بولٹ نے 2جبکہ فروگوسن ،گرینڈ ہوم ،سینٹنر نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل25,منرو24,ولیمسن 40اور ٹیلر 82 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔