صدر مملکت سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات،ڈاکٹر عارف علوی نے مودی کے نام ایسا پیغام دے دیا کہ جان کر آ پ کو بھی یقین نہیں آئے گا

صدر مملکت سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات،ڈاکٹر عارف علوی نے مودی کے نام ایسا ...
صدر مملکت سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات،ڈاکٹر عارف علوی نے مودی کے نام ایسا پیغام دے دیا کہ جان کر آ پ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی ملاقات، بھارتی ہائی کمشنر نے صدر مملکت کو عید کی مبارکباد پیش کی،صدر مملکت کی جانب سے نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک منعقدہ تقریب میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ،اس موقع پر دوطرفہ امور پر مختصر گفتگو بھی ہوئی ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد  دیتے ہوئے بھارتی نو منتخب وزیر اعظم کو بھی مبارکباد کا پیغام دیا ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا انتخاب خطے میں امن، استحکام، معاشی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثبت ثابت ہو گا.

مزید :

قومی -