لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مامون الرشید شیخ نے کیمپ جیل میں قید یوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مامون الرشید شیخ نے کیمپ جیل میں قید یوں کو بڑی ...
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مامون الرشید شیخ نے کیمپ جیل میں قید یوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائی کورٹ کےسینئرترین جج جسٹس مامون رشیدشیخ کاکیمپ جیل کادورہ،جسٹس مامون رشیدشیخ نےقیدیوں کوعیدکی مبارک باددی،تحائف تقسیم کیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائی کورٹ کےسینئرترین جج جسٹس مامون رشیدشیخ نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورقیصرنذیربٹ کے ہمراہ کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا اور جیل میں قیدیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی ۔اس موقع پر انہوں نے جیل میں قید کم سن قیدیوں کی بیرکوں میں بھی گئے ،بچوں کی بیرک کےدورہ کےموقع پرفاضل جج قیدی بچوں میں گھل مل گئے ۔ جسٹس مامون رشیدشیخ نے اس موقع پر معمولی جرائم میں بندقیدیوں کی فوری رہائی کاحکم بھی دیا۔جسٹس مامون الرشید شیخ کا کہنا تھا کہ بچےہمارامستقبل ہیں،جیل میں بھی ان کی تربیت کاخاص خیال رکھنا ضروری ہے،انہوں نے جیل میں موجود قیدیوں سے ان کے مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا اور موقع پر احکامات بھی جاری کئے ۔جسٹس مامون رشیدشیخ  کے کیمپ جیل کے دورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -