پاک فوج کی بجٹ میں کٹوتی ،خوشی سے نہال مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ بھی میدان میں آ گئے

پاک فوج کی بجٹ میں کٹوتی ،خوشی سے نہال مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ بھی میدان ...
پاک فوج کی بجٹ میں کٹوتی ،خوشی سے نہال مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ بھی میدان میں آ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے بجٹ کو محدود کرنے پر مسلح افواج کی قیادت کی تعریف کی ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کئے جانے والے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک فوج کا یہ اقدام اخراجات اورمالی خسارے میں کمی اور معاشی استحکام کے حصول میں مدد گار ہوگا ۔انہوں کہاکہ ہم سب کو قومی اہداف کے حصول کیلئے کردارادا کرنا ہوگا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں ہے اور یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ ہے، بجٹ کٹوتی کو دفاعی صلاحیت پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، بجٹ کٹوتی سپاہیوں کے معیار زندگی پر اثر انداز نہیں ہوگی جب کہ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی صرف افسران کا ہے،بجٹ کٹوتی کو دیگرامور میں ایڈجسٹمنٹ سے پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عید پر فیملی سے دور وطن کا دفاع سپاہی کا فخر ہے اور وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی قوم پھر گھروں میں موجود اہلخانہ ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -