اسد عمر نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ایسی عاجزانہ درخواست کر دی کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

اسد عمر نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ایسی ...
اسد عمر نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ایسی عاجزانہ درخواست کر دی کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر خزانہ اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سب کی رمضان کی عبادت قبول کرے،اس کے ساتھ ہی انہوں  نے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بھی ایک ایسی درخواست کر دی ہے کہ آپ بھی مسکراتے ہوئے کہیں گے کہ اسد عمر نے  بات تو ٹھیک کہی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلمانوں کو عید مبارک، اللہ سب کی رمضان کی عبادت قبول کرے اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے خصوصی درخواست کے اس خوشی کے ماحول کو کم سے کم چند دن ایسا ہی رہنے دے ۔اسد عمر کے اس ٹویٹ کے بعد لوگ دھڑا دھڑ ان کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ اور کمنٹس کر رہے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -