ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جو لوگ کافی عرصے سے بندش جادو تونے اور دیگر قسم کے اثرات کا شکار تھے وہ اب مکمل طور پر اس سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، آج ان کے لئے اچھا دن ثابت ہو گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صورتحال بدستور تیزی سے آپ کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہے، انشاءاللہ اب جلد تمام تر معاملات میں خوشخبری سن سکیں گے اور آپ کو اپنا کوئی ہوا مقام بھی واپس مل جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خوشی کی خبر ہے آج آپ کیلئے ، روحانی سفر کے خبر بھی مل سکتی ہے اور روزگار میں بہتری کے بھی بحکم اللہ امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ اب تیزی سے مال آنا شروع ہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اپنی آنکھیں کھولی رکھیں، چاروں طرف نظریں دوہرائیں گے تو اندازہ ہو گا کہ اس میں آپ کیلئے کیا ہے، آج کا دن اچھا ہے۔ مگر آپ کی محنت کے حساب سے ہی پھل ملے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

نوکری میں تبدیلی کا امکان ہے، اچانک سفر کا پروگرام بھی بن سکتا ہے اور بلاک رقم کی واپسی کا امکان بھی ہے۔ آج ایک دوست دوبارہ چکر دے سکتا ہے خیال کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو بھی پریشانیاں چل رہی تھیں اب ان کے خاتمے کی جانب سفر شروع ہو گیابحکم اللہ امید ہے کہ آپ جلد اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ فکر مند نہ ہوں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کا دن مبارک ثابت ہو گا آپ کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے۔ انشاءاللہ وہ اب تیزی سے ختم ہونا شروع ہو جائیں گی اچھی خبر ملے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ اب اس اچھے وقت سے فائدہ نہیں اٹھائینگے وہ بعدمیں سخت پچھتائیں گے۔ کیونکہ عطارد مشتری شمس ان دنوں زائچہ میں آپ کو خوب فائدہ دے سکتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اب آپ پھر اچھے وقت کو ضائع کر کے فضول کاموں میں لگ گئے ہیں، حالانکہ ان دنوں جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے، اس کے ہونے کے واقعے امکانات روشن نظر آتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ دوسروں کے کاموں میں مداخلت کرینگے، وہ سخت پچھتائیں گے، کیونکہ دوسروں کا ملبہ خود پر گر سکتا ہے اور آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے اپنا خیال رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

دوسروں کے ساتھ مل کر کوئی ایسا منصوبہ مت بنائیں جس میں آپ کو اپنوں کے ساتھ ہی جھگڑے کا سامنا کرنا پڑے،رشتے ٹوٹ گئے تو پھر برسوں میں بھی ٹھیک نہیں ہونگے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ستاروں کی چال ان دنوں مکمل طور پر آپ کا ساتھ دے رہی ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کا انشاءاللہ بہت امکان روشن ہے۔ آج مالی حالات بھی اچھے ہوں گے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -