معیشت پر منفی اثرات کے خاتمے اور غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات ضروری: جنر ل باجوہ

  معیشت پر منفی اثرات کے خاتمے اور غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات ...

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ معیشت پر منفی اثرات کے خاتمے اور غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات ضروری ہیں،حکومت ٹڈی دل کنٹرول کرنے کیلئے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر چکی ہے، پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ہر وسیلہ فراہم کرے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہارانسداد ٹڈی دل سینٹر کے دورہ پر کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے صورتحال پر بریفنگ دی۔آرمی چیف نے سینٹر کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ہر وسیلہ فراہم کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -