کورونا مریضوں کی تعداد چین سے بڑھ گئی، ایس ا و پیز پر عمل نہ کرنیوالی بڑی مارکیٹوں کیخلاف کارروائی شروع، متعد د سیل، کئی کر جرمانے، تاجر گرفتار، ماسک کے بغیر ڈرائیونگ پر چالان ہو گا، سرکاری دفاتر میں ماسک لازمی قرار
اسلام آباد، کراچی، لاہور،پشاور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے تجاوز کرگئی جمعرات کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 4688 کیسز سامنے آئے اور 82 افراد جاں بحق ہو گئے،جس سے اموات کی مجموعی تعداد 1811 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کرکے 87447 تک پہنچ گئی۔اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 521 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 51، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔جمعرات کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 4155 کیسز اور 82 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں پنجاب سے 1615 کیسز اور 37 ہلاکتیں، سندھ 1666 کیسز 20 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 517 کیسز 21 ہلاکتیں، اسلام آباد 356 کیسز 4 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔سندھ سے کورونا کے مزید 1666 کیسز اور 20 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8390 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1666 نئے مریض سامنے ا?ئے اور 20 اموات بھی ہوئیں۔ترجمان کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 34576 اور اموات 575 ہوگئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے مزید 764 مریض صحتیاب ہوگئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 16786 ہوگئی ہے۔ پنجاب سے کورونا کے مزید 1615کیسز اور 37 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31104 اور ہلاکتیں 607 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7712ہے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 356کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 3544 ہوگئی ہے جب کہ اموات 38 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 518 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں آج کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ا?زاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 173 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں جمعرات کو مزید 21 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 521 تک جا پہنچی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 517 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11890 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 3221 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں بدھ کو 45 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 824 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کورونا سے اب تک 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 532 ہے