وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس بجٹ تجاویز اور پارلیمانی سیشن پر گفتگو

  وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس بجٹ تجاویز اور پارلیمانی سیشن پر ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے ملکی صورتحال پر ترجمانوں کو گائیڈ لائنز دیں اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت سمیت وفاقی بجٹ کی تجاویز اور پارلیمانی سیشن پر بھی گفتگو کی گئی۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف کیس بڑا اوپن ہے، جیسے شہباز شریف اور دیگر بھاگ رہے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے ان کی چوری پکڑی گئی ہے۔اسلام آباد میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیر اعظم نے شہباز شریف اور شریف فیملی پر سخت تنقید کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی ہے۔اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا وائرس کی صو ر تحال پر بھی غور کیا گیا اور وفاقی بجٹ سے متعلق تجاویز اور پارلیمنٹری سیشن پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل کرنا ہوگا،ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایات دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات کیے گئے ہیں،وینٹی لیٹرز کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کوآئندہ کی حکمت عملی سے متعلق گائیڈ لائنز فراہم کیں جبکہ وزیراعظم کا کورونا صورتحال سے متعلق اہم خطاب آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔

اجلاس

مزید :

صفحہ اول -