اوگرا کا پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیف سیکر ٹریز کو خط

  اوگرا کا پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیف سیکر ٹریز کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اوگرا نے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکر ٹریز کو خطوط لکھ دیے۔اوگرا کی جانب سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پیٹرول پمپس کیخلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بعد یکم جون سے ملک بھر میں پیٹرول کی قلت ہے اور کراچی سمیت کئی شہروں میں بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہیں مل رہا جس پر اوگرا نے کچھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔
اوگراخط

مزید :

صفحہ اول -