معیشت و ترقی کی منصوبہ بندی کیلئے بین الاقوامی تجربہ کار چیف اکانومسٹ کی بھرتی کا فیصلہ

معیشت و ترقی کی منصوبہ بندی کیلئے بین الاقوامی تجربہ کار چیف اکانومسٹ کی ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملکی معیشت اور ترقی کی منصوبہ بندی کیلئے بین الااقوامی تجربہ کا حامل چیف اکانومسٹ لا نے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دیدی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف اکانومسٹ کیلئے سپیشل پروفیشنل پے سکیل منظور کرایا گیا ہے اور چیف اکانومسٹ کیلئے ایم پی1کو سپیشل پروفیشنل پے سکیل سے بدلنے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف اکانومسٹ کو سپیشل پروفیشنل سکیل کے تحت بھاری مشاہرہ دیا جائیگا جبکہ چیف اکا نو مسٹ کو وفاقی وزارت منصوبہ بندی میں تعینات کیا جائیگا۔چیف اکانومسٹ کے انتخاب کیلئے عالمی اخبارات میں اشتہار دیکرمسابقتی عمل سے تعیناتی کی جائیگی۔

چیف اکانومسٹ

مزید :

صفحہ اول -