کورونا نادرادفاتر میں پھیل گیا،7سے زائد ملازمین کے ٹیسٹ پازیٹو

کورونا نادرادفاتر میں پھیل گیا،7سے زائد ملازمین کے ٹیسٹ پازیٹو

  

لاہور(افضل افتخار) نادرا ملازمین بھی کرونا کی لپیٹ میں آگئے نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹر لاہور سمیت دیگر سنٹرز میں کام کرنے والے ملازمین میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ نادرا حکام نے ملازمین کے ٹیسٹ کروانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں جس سے ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹر کے ڈائریکٹر عباس خان سمیت 7 سے زائد ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔جن ملازمین میں کورونا تشخیص ہوا ہے ان میں خالد خان محمد،نعیم الغنی، سیف اسلام، جاوید نبی،اے ڈی نادرا آفس ڈیفنس کے چار اسسٹنٹ ڈائریکٹر اختر علی سمیت دیگر ملازمین شامل ہیں جبکہ نادرا میگا سنٹر سے حافظ عثمان نادرا ضرار شہید روڈ سے مس رفعت گیلانی اس کے علاو ہ کالج روڈ ٹاؤن شپ کے ملازمین بھی شامل ہیں جبکہ نادرا آفس میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر بھی عملدر آمد بھی نہیں کیا جارہا۔ بڑی تعداد میں لوگ بغیر ماسک پہنے نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب نادرا ترجمان سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کررہے ہیں جس طرح حکومت نے ہمیں ہدایات جاری کی ہم اس کے مطابق کام کررہے ہیں۔

نادرا کورونا

مزید :

صفحہ اول -