شیخ الحدیث مولانا ہارون عباس جنوبی افریقہ میں انتقال کر گئے

  شیخ الحدیث مولانا ہارون عباس جنوبی افریقہ میں انتقال کر گئے

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) عالم اسلام کی نامور علمی و دینی شخصیت شیخ الحدیث حضرت مولانا ہارون عباس گردوں کے عارضہ کے سبب ڈربن جنوبی افریقہ میں 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، مولانا ہارون عباس تحریک ختم نبوت کے رہنماء علامہ سید محمد یوسف بنوریؒ کے شاگرد خاص اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان میں اس وقت پہلی پوزیشن حاصل کر کے عالم دین کے منصب پر فائز ہوئے،جنوبی افریقہ میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، دینی مدارس کے قیام اور دعوت و تبلیغ کے کام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا،وہ ڈربن جنوبی افریقہ کی جامع مسجداسپینگو بیچ کے امام و خطیب تھے۔ مولانا ہارون عباس کی وفات پر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا پیر شکیل اختر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جنوبی افریقہ میں نو مسلم حضرات اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے عالم اسلام ایک نامور، جید عالم دین اور محافظ ختم نبوت سے محروم ہوگیا۔

انتقال

مزید :

صفحہ اول -