لیگی ایم پی اے میاں نوید، متحدہ رہنما فیصل سبزواری کورونا کا شکار

  لیگی ایم پی اے میاں نوید، متحدہ رہنما فیصل سبزواری کورونا کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور، راولپنڈی، کراچی (سٹاف رپورٹرز، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید،متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس کاشکار ہو گئے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی شفیق عباس کلیا کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ بتایاگیاہے کہ پاکپتن کے حلقہ پی پی 192 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں نوید علی کورونا وائرس کاشکارہوگئے ہیں۔ ترجمان ایم پی اے کے مطابق کورونا کاٹیسٹ مثبت آنے پر میاں نوید نے خود کو لاہور میں آئسولیٹ کر لیا۔میاں نوید علی کورونا کے دوران فلاحی سرگرمیوں میں متحرک تھے۔ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی شفیق عباس کلیا کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیاہے جس پر انہیں گھر پر قرنطینہ کردیا گیا۔دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔اپنے بیان میں فیصل سبزواری نے بتایا کہ گزشتہ دنوں میرے والدین، زوجہ، 2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے، گزشتہ روز میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔فیصل سبزواری نے تمام احباب سے دعا کی درخواست کی ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی متعدد ارکان اسمبلی میں کورونا وائرس کی نہ صرف تشخیص ہوچکی ہے بلکہ متعدد اس مہلک وباء کی وجہ سے جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔
میاں نوید کورونا

مزید :

صفحہ اول -