احتساب سے بچنے کیلئے شہبا ز شریف کا گھر میں چھپ جانا بزدلانہ فعل: فیاض الحسن

      احتساب سے بچنے کیلئے شہبا ز شریف کا گھر میں چھپ جانا بزدلانہ فعل: فیاض ...

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا بطور سیاسی رہنما احتساب سے بچنے کے لیے گھر میں چھپ جانا ایک بزدلانہ فعل ہے۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نیب پیشی سے فرار لیکن ہائیکورٹ میں ریلیف کے لیے پیشی کے پیچھے منافقت چھپی ہے، شہباز شریف اپنی چمڑی اور دمڑی بچانے کے چکروں میں ہیں، حکومتی ادارے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ احتساب کا عمل جاری رکھیں گے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آلِ شریف سوال گندم جواب چنا کی گمراہ کن پالیسی پر عمل پیرا ہے، آمدن سے زائد اثاثوں کا سوال ہو تو جواب ٹڈی دل اور کرونا ہوتا ہے، عوام کو اربوں کا چونا لگانے والے لیگی رہنما عوام کے خیر خواہ ہونے کی ایکٹنگ کر رہے ہیں، سردار عثمان بزدار ٹڈی دل اور کرونا سے بچاؤ کیلئے خاطر خواہ انتظامات کر رہے ہیں، اداروں اور عوام کے باہمی کردار سے ہی کرونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -