دنیا کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم و ستم کا فوری نوٹس لے، شبلی فراز

دنیا کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم و ستم کا فوری نوٹس لے، شبلی فراز

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جارحیت کا شکار بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم و ستم کا بھی نوٹس لے،خوراک، ادویات،بچوں کیلئے دودھ تک نہیں پہنچ پارہا،قابض افواج کے جرائم پر انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ جمعرات کو ایک بیان میں سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم میں کم سن بچوں کی قید اور ان کی شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہیں۔ پیلٹ گنز کے بے رحم استعمال نے بچوں کی بصارت چھین لی ہے۔ وادی جنت نظیر میں غیر انسانی اور تاریخ کا طویل ترین لاک ڈاؤن جاری ہے جہاں بچے بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔خوراک، ادویات،بچوں کیلئے دودھ تک نہیں پہنچ پارہا،قابض افواج کے جرائم پر انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -