شہباز شریف کا فضل الرحمان کو فون، منیر اورکزئی اور فضل آغا کی وفات پر تعزیت

  شہباز شریف کا فضل الرحمان کو فون، منیر اورکزئی اور فضل آغا کی وفات پر تعزیت

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ہارٹ اٹیک سے وفات پانے والے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی اور فضل آغا کی وفات پر تعزیت کی جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ جمعرات کے روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ شہباز شریف نے جے یو آئی (ف) کے فضل آغا اور رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -