امریکہ میں ابتدائی انتخابات، 8ریاستوں میں جو بائیڈن جیت گئے

امریکہ میں ابتدائی انتخابات، 8ریاستوں میں جو بائیڈن جیت گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ کی آٹھ ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات کیلئے ووٹ ڈا لے گئے جس میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کرلی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ کی آٹھ ریاستوں اور دا ر ا لحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے جس میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے کا میابی حاصل کرلی۔ رائے دہندگان کو مشورہ دیا گیا تھا کہ کرفیو، کورونا وائرس کے خدشات اور ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہو لت کو پیش نظر رکھیں۔جن ریاستوں میں ووٹ ڈالے گئے ان میں اڈاہو، انڈیانا، میری لینڈ، مونٹانا، نیو میکسیکو، پنسیلوانیا، ریوڈزآئی لینڈ اور جنوبی ڈکوٹا شامل ہیں۔ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے اپریل میں اپنی صدارتی مہم روک کر جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کردیا تھا لیکن ان کا نا م بدستور بیلٹ پیپر پر موجود ہے۔سیاسی جماعتوں کو بعض ریاستوں میں ایسے نظام سے ہم آہنگ ہونا پڑ رہا ہے جہاں ڈاک کے ذریعے وو ٹنگ پر زیادہ انحصار کیا جارہا ہے۔ ان میں ریاست مونٹانا شامل ہے جہاں تمام 56کاونٹیوں میں صرف ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جوبائیڈن جیت

مزید :

صفحہ اول -