شیخوپورہ میں بجلی چوروں کے خلاف سرچ آپریشن جاری

  شیخوپورہ میں بجلی چوروں کے خلاف سرچ آپریشن جاری

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای شیخوپورہ آصف ندیم کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ایس ای آصف ندیم کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے آئی ای ولیج، علیسراں ڈیرہ، جھمکے گاؤں، اسلماک پارک، جیٹا گاؤں، بھمن گاؤں،بھکی، ڈیرہ مالاسنگھ، ڈیرہ محمد حسین، فاروق آباداور رگھے والی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل578کنکشنز چیک کئے گئے۔ جہاں دوران چیکنگ29 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ای آصف ندیم کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 20میٹر ڈائریکٹ سپلائی،1میٹر ریورس، 2ڈیڈ سٹاپ، 3ڈسپلے اوپن،1ڈسپلے واش جبکہ2 مزید مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے43,531یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

کامرس -