جے ایس بینک کے ذریعہترسیلات زر کی منظوری
لاہور(پ ر)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے محفوظ، سستے اور تیز ترین ترسیلات زر کی سہولت کے لئے لانچ کیاگیا، پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو (PRI)اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت اوورسیز پاکستانیوں اور وزارت خزانہ کا مشترکہ اقدام ہے۔ترسیلات زر پاکستان کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جو کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے ڈالروں کی درآمد کو ممکن بناتا ہے۔سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے سر فہرست 5ممالک میں شامل پاکستان اس درآمدپر گھریلو مالی لچک پیدا کرنے کے لئے زیادہ انحصار کرتا ہے۔ ماضی میں ترسیلات زرکی زیادہ قیمت اور مشکل طریقہ کار نے بڑی رکاوٹ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث رقم بھیجنے والے رقم بھیجنے سے باز رہے یا اس مقصد کے لئے کے لے ہنڈی اور حوالا جیسے غیر قانونی چینلز کو استعمال کرنے پر مجبور تھے۔لہذا ترسیلات زر کی بڑی مقدار غیر قانونی چینلز کے ذریعے پاکستان منتقل کی گئی تھیں۔ پی آر آئی ان رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے بینکوں کے ساتھ باضابطہ ترسیل زر کی رسیدوں میں حصہ بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے۔
صف اول کے مالیاتی اداروں میں شامل جے ایس بینک کے ساتھ شراکت کے ذریعہ، پی آر آئی کا یہ قدم 200 سے زائد ممالک میں مقیم پاسکتانیوں کو اپنے پیاروں تک آسان اور سہل انداز میں رقم بھیجنے میں مدد فراہم کرے گا۔
دنیا بھر میں ترسیلات رجسٹرڈ پی آرآئی سروس فراہم کنندگان کے ذریعہ منتقل کی جاسکتی ہیں اور رقم کا حصول جے ایس بینک کے محفوظ اور تیز تر انفراسٹرکچر کے حامل ملک گیر برانچ نیٹ ورک سے زر مبادلہ کے بہترین ریٹ پر کیا جاسکتا ہے۔ جے ایس بینک اس اقدام کے ذریعہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے غیرقانونی رقم کی منتقلی کی حوصلہ شکنی کے لئے اسٹیٹ بینک کی مہم کی بھی حمایت کرے گا۔
باصرشمسی، صدر اور سی ای او - جے ایس بینک نے اس موقع پر کہا کہ ''ہمارا مقصد بیرون ملک لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کرنا ہے جواپنے خاندان اور دوستوں کو پاکستان میں آسان، سادہ اور سہل انداز میں رقم پہچانا چاہتے ہیں۔ پی آر آئی کے اس اقدام نے زندگی کو آسان بنا دیا ہے اور ہمیں اس بات کی یقین بنانا ہے کہ لوگ اسے جانتے ہوں اور قانونی طریقے سے اپنی رقم حاصل کریں۔
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی اپنے کردار کے لئے پرعزم جے ایس بینک امید کرتا ہے کہ وسیع پیمانے پر ویلیو ایڈڈ مالیاتی سہولیات اورخدمات کی پیش کش کے ساتھ کامیابی کے اس سفر کو جاری رکھے۔
ooo