زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،نعمان لنگڑیال

  زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،نعمان لنگڑیال

  

لاہور(لیڈ ی رپورٹر)زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زرعی شعبہ میں ریکارڈ دلچسپی سے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کسان خوشحا ل ہو رہا ہے۔زراعت ہاؤس میں بجٹ2020-21 کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ربیع2019-20کے دوران حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کے باعث گندم،چنا اورکینولہ کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی ہے اسی طرح کپاس،دھان و دیگرفصلات کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے کیلئے محنت کریں گے اور موجودہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ بجٹ میں کسانوں کو خوشخبری سنائی جائے جس سے اْن کے پیداواری لاگت میں کمی واقع ہو اور فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر انجم علی، ڈائریکٹر جنرل زراعت(ریسرچ) ڈاکٹر عابد محمود،ڈائریکٹر جنرل زراعت(فیلڈ) غلام بنی سمیت دیگر اہم افسران شریک تھے۔اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے تمام افسران کو کسانوں کی خصوصی معاونت کرنے کی ہدایت کی تاکہ کاشتکاروں کو عزت مل سکے۔

ور ملک خوشحال ہو۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کسان کی عزت میری عزت ہے اور وقت کی ضرورت کا اہم تقاضہ ہے کہ کسان کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی انہیں ان کی دہلیز پر ملے

مزید :

کامرس -