لاہور ہائیکورٹ کے انتظامی افسروں اور ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

لاہور ہائیکورٹ کے انتظامی افسروں اور ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے انتظامی افسروں اور ملازموں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں،عدالت عالیہ کے ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر نے افسروں اور ملازمین کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کے لئے مراسلہ جاری کر دیاہے،جس میں کہا گیاہے کہ ہائیکورٹ کے انتظامی افسر اور ملازمین 31 جولائی تک آمدنی، اخراجات اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائیں، انتظامی افسروں اور ملازمین کو مالی 20-2019ء کی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے،ہائیکورٹ کے تمام انتظامی افسراور ملازمین اپنی جائیدائیں اورمتعلقہ دستاویزات کی تفصیلات بھی جمع کروائیں، مراسلہ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل نشست سمیت دیگر علاقائی بنچوں پر بھی بھجوایا گیا ہے۔

تفصیلات طلب

مزید :

صفحہ آخر -