واٹرسپلائی ٹھیکہ میں خورد برد کرنیوالے 2ملزموں کی ضمانت منظور

واٹرسپلائی ٹھیکہ میں خورد برد کرنیوالے 2ملزموں کی ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس طارق عباسی اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیصل آباد میں پانی سپلائی کے ٹھیکہ میں خوردد برد کرنے کے مقدمہ کے 2ملزموں کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔عدالت نے ملزموں کو2،2لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کردی،عدالت نے ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا ،درخواست گزاروں کے وکیل کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل آباد میں پانی کی سپلائی کے لئے کمپنی قائم کر رکھی ہے،فیصل آباد میں پانی کی سپلائی کے لئے تعمیراتی کام کا ٹھیکہ لیا،ٹھیکہ قواعد و ضوابط کے تحت بولی کے بعد حاصل کیا تھا،نیب لاہور نے ٹھیکہ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں،نیب حکام نے تحقیقات کے لئے طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں،نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں،جس پر فاضل بنچ نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -