ماتحت عدالتوں کو یکم جنوری سے قبل دائر فیملی اور سو ل مقدمات نمٹانے کا حکم

ماتحت عدالتوں کو یکم جنوری سے قبل دائر فیملی اور سو ل مقدمات نمٹانے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھرکی ماتحت عدالتوں کو یکم جنوری سے قبل دائر فیملی اور سول مقدمات نمٹانے کا حکم دے دیاہے،اس سلسلے میں ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ بھجوا دیاہے،مراسلہ میں کہا گیاہے کہ پنجاب کی تمام فیملی عدالتیں موسم گرما کی تعطیلات شروع ہونے سے قبل لازمی طور تمام مقدمات نمٹائیں، سیشن عدالتوں میں بھی یکم جنوری سے قبل دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کو 6 ہفتوں کے اندر نمٹایا جائے، پنجاب کے تمام سیشن عدالتیں یکم جنوری سے قبل دائر سول اپیلوں پر بھی موسم گرما کی تعطیلات سے قبل فیصلے کریں۔یاد رہے کہ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے مقدمات نمٹانے کے اس فیصلہ کا اعلان چند روز قبل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ماتحت عدالتوں کے ججوں سے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاتھا،جس کا اب باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

مقدمات نمٹانے کا حکم

مزید :

صفحہ آخر -