سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے خلاف توہین عدالت کی ...

  

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ جمعرات کو درخواست وکیل عالمگیر خان کی جانب سے اکرام چوہدری کی نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ شہزاد اکبر نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائیز عیسی کے خلاف بیان دیا،شہزاد اکبر کا بیان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق بیان توہین عدالت ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہزاد اکبر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے ملزم کا لفظ استعمال کیاتھا۔

شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ آخر -