سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس03 282.پوائنٹس کم
کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی چھائی رہی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کے بجائے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیح د ینے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 282.03پوائنٹس کی کمی سے34119.39پوائنٹس کی سطح پرآگیا اور65.39فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو 55ارب8کروڑ35لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 10.53فیصد زائد رہا۔پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ رو زٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا دباوٗ دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس34092پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیاتاہم بعد ازاں 34ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب خریداری دیکھنے میں آئی لیکن مجموعی طور پرمندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس282.03پوائنٹس کی کمی سے34119.39پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 157.63پوائنٹس کی کمی سے 14915.41 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس207.56پوائنٹس کی کمی سے24469.55پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر341کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جس میں سے 93 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ223میں کمی اور 25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مندی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم65کھرب49ارب 17کروڑ 32لاکھ روپے سے گھٹ کر64کھرب94ارب8کروڑ97لاکھ روپے ہو گیاجبکہ کاروباری حجم 14کروڑ36لاکھ 42ہزار شیئرز رہا جوبدھ کی نسبت ۱یک کروڑ36لاکھ 91 ہزار شیئرززائدہے۔
سٹاک مارکیٹ
کراچی (اکنامک رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آنے کا سلسلہ برقرار رہا اور ڈالر کی قدر 163.75روپے کی سطح پر آگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2روپے اور یورو،سعودی ریال ویوے ای درہم کی قدر میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فا ر یکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خر ید80پیسے کی کمی سے164.30روپے سے گھٹ کر163.50روپے اور قیمت فرو خت75پیسے کی کمی سے164.50روپے سے گھٹ کر163.75 ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید163.50روپے سے گھٹ کر163.30 روپے اور قیمت فروخت164.50روپے سے گھٹ کر163.80 ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں 50پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید180روپے سے گھٹ کر179.50روپے اور قیمت فروخت182روپے سے گھٹ کر181.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید202روپے سے گھٹ کر200روپے اور قیمت فروخت 204روپے سے گھٹ کر 202روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42.90روپے سے گھٹ کر42.40روپے اور قیمت فروخت43.40روپے سے گھٹ کر43روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.90روپے سے گھٹ کر43.40روپے اور قیمت فروخت44.40روپے سے گھٹ کر44روپے ہوگئی۔ادھرعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آنے کے باجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوانٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11ڈالرکی کمی سے1718ڈالر ہوگئی لیکن نمایاں کمی اور ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 97ہزار700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت83ہزار762روپے ہو گئی۔
ڈالر سونا