جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے سکول نہیں کھولیں گے، سعید غنی

جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے سکول نہیں کھولیں گے، سعید غنی

  

کراچی (این این آئی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے سکول نہیں کھولے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سکول ایسوسی ایشنز کے کہنے پرسکول نہیں کھولے جائیں گے، سکول کھولنے پر آرڈیننس کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت بچوں کی صحت پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ والدین کو فیسیں جمع کرانے کا اس لیے کہا کہ اساتذہ کو تنخواہیں ادا کی جا سکیں۔ پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی نے سکول تین مرحلوں میں 15 جون سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ سکولز بند رکھنے سے نہ صرف کروڑوں طلبہ متاثر ہورہے ہیں بلکہ اساتذہ، کلرک، سکول وین ڈرائیور، بک سیلرز، اسٹیشنریز، کینٹین کا عملہ بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -