عظمیٰ،ہما خان اور عثمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

عظمیٰ،ہما خان اور عثمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے اداکارہ عظمیٰ خان،ہما خان اور عثمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 10جون کو ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ سے جواب طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج عمران جاوید گل کی عدالت میں وقار چیمہ اور اظہر کھوکھر ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں سی سی پی اولاہور،ایس پی کمپلینٹ سیل اور متعلقہ ایس ایچ او کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان نے کھلے عام عثمان ملک کے ساتھ مبینہ طور پر تعلقات رکھنے کا بیان دیا،عثمان ملک اور عظمیٰ خان سنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں،جس پر انہوں نے پولیس کو اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،عدالت سے استدعاہے کہ عظمیٰ خان،عثمان ملک اور ہما خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔
فریقین کو نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -