وزیراعلیٰ پنجاب کاماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

    وزیراعلیٰ پنجاب کاماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے ایک چیلنج ہے،ہم نے اپنی نسلوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے،ماحولیاتی آلودگی پر قابوپانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا جبکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے آلودگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

پیغام

مزید :

صفحہ آخر -