وزیراعلیٰ پنجاب کا اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے انتخابات میں کامیابی پرایاز شجاع اور شہزاد ملک کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کا اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے انتخابات میں کامیابی پرایاز ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرایاز شجاع اور سیکرٹری شہزاد ملک کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے نومنتخب صدرایاز شجاع اور سیکر ٹری شہزاد ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ نومنتخب صدر اور سیکرٹری پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، امید ہے وہ اس پر پورا اتریں گے اور توقع ہے کہ نومنتخب صدر اور سیکرٹری پریس گیلری کمیٹی کو مزید موثر پلیٹ فارم بنائیں گے۔

مبارکباد

مزید :

صفحہ آخر -