شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے 2 کم سن بچیوں کو زہر دیکر خود بھی پی لیا

  شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے 2 کم سن بچیوں کو زہر دیکر خود بھی پی لیا

  

مظفرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 2 کم سن بچیوں کو زہر پلانے کے بعد خود بھی زہرپی لیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے بھنڈہ مہربان میں پیش آیا ہے جہاں شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے 2 بچیوں کو مبینہ طور پر زہر پلادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کو مبینہ طور پر زہر پلانے کے بعد خاتون نے خود بھی زہرپی لیا، زہر کے باعث دونوں بچیاں جاں بحق ہوگئیں جب کہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

زہر

مزید :

صفحہ آخر -